سوات میں امن مظاہرہ، ’عام شہری مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے‘
👁️ 353 بار دیکھا گیا
سوات میں امن مظاہرہ، ’عام شہری مزید بدامنی برداشت نہیں کریں گے‘
سوات + پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں جمعے کو مٹہ چوک پر سوات قومی جرگہ کی اپیل پر ایک پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مقررین نے زور دیا کہ وہ ہر حال میں امن چاہتے ہیں اور ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے جو علاقے کے حالات خراب کرے۔
امن مظاہرے میں صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ وکلا، صحافی، تاجر اور عام شہری بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
مقررین نے کہا کہ امن کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے اور یہاں کے عام شہری کسی بھی حال میں مزید بد امنی برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے باجوڑ، مہمند، وزیرستان اور بنوں میں بد امنی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور سوات میں بھی بعض علاقوں میں اسی نوعیت کے خدشات موجود ہیں۔ اسی لیے قومی جرگے نے مقامی سطح پر یہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اس دوران پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں (ایم آئی اور آئی ایس آئی) کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے اور الزام لگایا کہ ان کی طرف سے دوبارہ قتل عام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ تاہم مظاہرین نے کہا کہ وہ دفاتر کے سامنے بیٹھ کر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
ماضی کے تشدد کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پہلے یہاں چوکوں میں لوگوں کے سر کٹے ہوئے پڑے ملے تھے اور اب ایسا نہ ہو کہ دوبارہ ویسے حالات پیدا ہوں۔ انہوں نے باجوڑ میں امن کے قیام کے لیے کوشش کرنے والے اے این پی رہنما مولانا خان زیب کو بھی یاد کیا، جنہیں امن کی کوششوں کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سوات میں تین سال قبل حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات شروع کیے تھے اور مٹہ کے علاقے میں مسلح شدت پسندوں کی سرگرمیاں دیکھی گئی تھیں، جس کے بعد یہاں اور صوبے کے دیگر علاقوں میں امن پاسون کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ علاقے میں امن قائم ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C