سوات میں انٹیلی جنس اداروں کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 46 بار دیکھا گیا
سوات میں انٹیلی جنس اداروں کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی + سوات (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عطاء اللہ عرف مہران سمیت 2 خوارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چار باغ میں مشترکہ آپریشن 4 اور 5 اکتوبر کی شب انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سرغنہ عطاء اللہ سمیت 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا، اس نے 22 ستمبر 2024 کو سوات میں غیر ملکی سفارت کارروں کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔
ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم بنانے اور نصب کرنے کا ماہر تھا، جو گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو سوات کا دورہ کرنے والے سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C