سوات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
سوات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک
سوات (ر ش) صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ہلاک ہو گئے۔
19) Teḥrīk-e-Ṭālibān Pākistān claims responsibility for killing 2 policemen in the Mingora city of Swat district. https://t.co/1Z1d4gMTPx
— ???? (@cozyduke_apt29) June 8, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پولیس نے بتایا کہ سوات مینگورہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔
سوات مینگورہ میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔ pic.twitter.com/j2FpPDyUDo
— KP Police (@KP_Police1) June 8, 2023
محکمہ پولیس کے پبلک ریلشنز افسر کے مطابق مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او سوات نے بتایا کہ بعد ازاں، سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
مزید بتایا گیا کہ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے اگئی جس میں حملہ آوروں کو فائرنگ کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1666736295438319616?t=x4asaS3hJsvparM1Ls1YjQ&s=19
پولیس کی جانب سے علاقوں کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ادھر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔
متاثرین کے اہل خانہ نے مینگورہ سوات کی مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا اور مطالبہ کیا کہ یہ وہ یہاں سے اُس وقت تک لاشیں نہیں ہٹائیں گے جب تک مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔
بعد ازاں، ڈی پی او سوات کی جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C