سوات میں مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور مٹہ چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی
👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوات میں مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور مٹہ چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور مٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملوں میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور تحصل مٹہ کے علاقہ چپریال پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ چپریال پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
جبکہ مالم جبہ میں پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے جوابی فائرنگ کی ہے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد گاؤں کے لوگ نکل آئے۔
لوگوں نے اسلحہ اٹھا کر پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے مقامی افراد کو زبردستی واپس کردیا۔
سوات پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کے بعد حملہ آوار فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C