06/November/2025

سوڈان میں جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

👁️ 295 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوڈان میں جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

سوڈان میں جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

نیو یارک (نمائندہ ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین افیئرز کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) کا کہنا  ہے کہ سوڈان کے وسطی علاقے کردفان کے اہم شہر الابیض میں ایک جنازے پر حملے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حملہ کب ہوا یا اس کے پیچھے کون تھا، تاہم حالیہ دنوں میں نیم فوجی دستے (آر ایس ایف) کے اس شہر پر حملے کی تیاریاں جاری تھیں جبکہ فوجی دستے دفاع کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ کردفان خطے میں سلامتی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ خیال رہے کہ کردفان کے بعض علاقوں میں قحط کی صورتحال ہے۔

 

دنیا میں بھوک کے مسئلے کی نگرانی کرنے والے مانیٹرنگ گروپ انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن ( آئی پی سی) نے دو روز قبل جنگ زدہ سوڈان کے دو علاقوں میں قحط کی حالت پیدا ہونے کے حوالے سے متنبہ کیا تھا، جن میں دارفور کا اہم شہرالفاشر اور جنوبی کردفان کا کدوگلی سٹی شامل ہیں، جبکہ دارفور اور کردفان کے مزید 20 علاقے قحط کے شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

 

سوڈان اپریل 2023ء سے ملکی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان اقتدار کی لڑائی کی وجہ سے تقسیم ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس خانہ جنگی میں اب تک 40  ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم امدادی گروپوں کے مطابق اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C