سوڈان میں فوج اور ریپڈ ایکشن ملیشیا میں شدید جھڑپیں
👁️ 54 بار دیکھا گیا
سوڈان میں فوج اور ریپڈ ایکشن ملیشیا میں شدید جھڑپیں
خرطوم (ڈیلی اردو/رائٹرز) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ ایکشن ملیشیا کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں ہیں اور ان ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال اب جنگی طیاروں تک پہنچ گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور صدارتی محل پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
سوڈان کی جنرل انٹیلی جنس نے ریپڈایکشن فورس کوباغی قراردے دیا جس کے بعد ملک بھرمیں جاری جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔
سوڈانی فوج خرطوم میں سوبا میںر یپڈ ایکشن ملیشیا کے کیمپس میں داخل ہوگئی ہے اور دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ ریپڈایکشن فورس نے مروی شہرکے فضائی اڈے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ خرطوم کے آسمان پر جنگی طیارے پرواز کر رہے ہیں۔
سوڈان میں ڈاکٹرزگروپ کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
رائٹرز ککے مطابق سوڈان ڈاکٹروں کی کمیٹی نے کہا کہ دو شہری ملک کے ہوائی اڈے پر ہلاک ہوئے اور ایک اور شخص کو شمالی کورڈوفن ریاست میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ہوائی اڈے پر دو افراد کی موت کیسے ہوئی، جو کہ حالیہ تشدد میں ایک فلیش پوائنٹ تھا، جس پر قابو پانے کے لیے دونوں افواج لڑ رہی تھیں۔
گروپ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں درجنوں مزید زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت غیر مستحکم ہے۔
جھڑپیں شروع کیسے ہوئیں؟
یہ مسلح تصادم شدید فائرنگ کی آوازوں کے ساتھ خرطوم کے جنوب میں سپورٹس سٹی کے قرب و جوار میں ریپڈ ایکشن فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب شروع ہوا۔ بعد میں خرطوم کے شمال اور مرکز میں بھی پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ صدارتی محل اور ایئرپورٹ کے آس پاس بے تحاشہ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جانے کے بعد جھڑپوں میں مزید شدت آگئی ہے۔
ذرائو ابلاغ کے مطابق جھڑپیں خرطوم اور ام درمان کے درمیان سفید نیل کے پل تک پھیل گئیں۔ تمام گلیوں میں فوج اور سیکورٹی فورسز کی وسیع تعیناتی اور بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کی تعیناتی دیکھی گئی ہے۔
ملک کی شمالی ریاست میں واقع مروی ایئر بیس کے اطراف اور اس کے اندر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جہاں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت رہی۔
فوجی اڈے کے اندر سے دھوئیں کے کالم اٹھتے بھی دکھائی دینے پر چند روز قبل ملک کی دو سب سے بڑی فوجی افواج کے درمیان ایک سنگین تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔
ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں فوج پر خرطوم کے علاقے سوبا میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹرز پر چھاپہ مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ریپڈ سپورٹ فورسز نے اس کارروائی کو بزدلانہ قرار دیا اور کہا کہ ہر قسم کے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
بیان میں وضاحت کی گئی کہ صبح کے وقت مسلح افواج کی ایک بڑی تعداد نے سوبا کیمپ گراؤنڈز کا محاصرہ کیا اور پھر اس پر ہر قسم کے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کر کے اسے حیران کر دیا۔
یہ کشیدگی اور جھڑپیں اس صورت حال کے باوجود شروع ہوگئی ہیں جس میں ایک روز قبل فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان ڈگلو المعروف حمیدتی نے کہا تھا وہ ملک میں امن قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
مروی کے علاقے میں گزشتہ بدھ سے دونوں فوجی دستوں کے درمیان اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب ریپڈ سپورٹ فورسز نے تقریباً 100 فوجی گاڑیوں کو وہاں کے فوجی ایئر بیس کے قریب ایک مقام پر دھکیل دیا جس سے فوج مشتعل ہوگئی۔ فوج نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔
واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان گزشتہ اختلافات بھی سکیورٹی اصلاحاتی ورکشاپ کے دوران سامنے آئے تھے جو گزشتہ مارچ میں فوج میں ریپڈ سپورٹ عناصر کے انضمام کے حوالے سے منعقد ہوئی تھی ۔ ان اختلافات کے باعث حتمی سیاسی معاہدے کے اعلان کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایئرپورٹ، صدارتی محل اور آرمی کمانڈر عبدالفتاح البرہان کے گھر کے کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کردیا۔ مروی میں بھی فوجی اڈے کے کنٹرول کا دعویٰ کردیا ہے۔
سوڈانی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس کی افواج صدر کے ہیڈ کوارٹرز اور دارالحکومت کے مرکز میں جنرل کمانڈ پر مکمل کنٹرول رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C