سویڈن: امن کا نوبیل انعام فلپائن و روس کے صحافیوں کے نام
👁️ 159 بار دیکھا گیا
سویڈن: امن کا نوبیل انعام فلپائن و روس کے صحافیوں کے نام
اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو) دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی نارویجن اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے سال 2021 کا امن کا انعام فلپائن کی 58 سالہ صحافی ماریا ریسا اور روس کے 60 سالہ صحافی دمترے آندرے وچ کو دینے کا اعلان کردیا۔
نوبیل پرائز کی ویب سائٹ کے مطابق دونوں صحافیوں نے اظہار رائے کی آزادی کے لیے جدوجہد کی، جس کی وجہ سے انہیں امن کا نوبیل انعام دیا جا رہا ہے۔
BREAKING NEWS:
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the 2021 Nobel Peace Prize to Maria Ressa and Dmitry Muratov for their efforts to safeguard freedom of expression, which is a precondition for democracy and lasting peace.#NobelPrize #NobelPeacePrize pic.twitter.com/KHeGG9YOTT— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 8, 2021
دونوں کا تعلق ایسے ممالک سے ہیں، جہاں حکومتوں اور ریاستی سیکیورٹی اداروں کی وجہ سے میڈیا پر کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں جب کہ انہیں عالمی برادری کی جانب سے خواتین و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
اس سال نوبیل انعام کے لیے صحافتی اداروں سمیت انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کچھ اداروں کو بھی نامزد کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ دنیا کا اہم ترین ایوارڈ کسی ادارے کو دیا جائے گا۔
نوبیل کمیٹی نے دونوں صحافیوں کی خدمات اور ان کی جانب سے آزادی اظہار کے لیے کی جانے والی جدوجہد پر انہیں سلام بھی پیش کیا۔
سال 2020 میں امن کا نوبیل انعام اقوام متحدہ (یو این) کے ادارہ برائے خوراک (ورلڈ فوڈ پروگرام) دیا تھا۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ امن کے نوبیل انعام کا اعلان نارویجن کمیٹی کرتی ہے جب کہ باقی تمام انعامات کا اعلان سویڈش اکیڈمی کرتی ہے۔
امن کا نوبیل انعام جیتنے والے دونوں صحافیوں کو رواں برس 10 دسمبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی، اسی دن باقی تمام نوبیل ایوارڈز جیتنے والوں کو بھی سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انعامات دیے جائیں گے۔
نوبیل کمیٹی نے رواں سال کے انعامات کے اعلانات کا سلسلہ 4 اکتوبر کو شروع کیا تھا اور پہلے روز طب، دوسرے روز 5 اکتوبر کو فزکس، تیسرے روز 6 اکتوبر کو کیمسٹری اور چوتھے روز 7 اکتوبر کو ادب کے انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔
نوبیل پرائز کمیٹی امن سمیت مجموعی طور پر 6 کیٹیگریز میں انعامات دیتی ہے، یہ کمیٹی امن کے علاوہ فزکس، طب، ادب، معیشت اور کیمسٹری کی کیٹیگری میں بھی انعام دیتی ہے۔
اب تک کمیٹی پانچ کیٹیگریز کے انعامات کا اعلان کر چکی ہے جب کہ ایک معیشت کے انعام کا اعلان ہونا باقی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C