سپریم کورٹ کا نئی گج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم
👁️ 197 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ کا نئی گج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے نئی گج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے وفاقی و سندھ حکومتوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بارشوں کا سارا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو جائے گا، سندھ حکومت کو آخر مسئلہ کیا ہے، شاید وہ 2010 کا سیلاب بھول چکی ہے جب پانی کا سارا بہاؤ نئی گج کے مقام پر ہی تھا، سندھ حکومت کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں ہے، وہ چاہتی ہی نہیں ہے کہ اس کے صوبے میں کام ہو۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے حصے کے فنڈز دینے پر آمادہ ہے، سندھ حکومت نے تاحال فنڈز دینے پر جواب نہیں دیا جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کیا وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی رابطے نہیں، نئی گج ڈیم کیلئے ہرسال پیسہ مختص ہوتا ہے جو ضائع کر دیا جاتا ہے، تیس سال سے نئی گج ڈیم کا معاملہ چل رہا ہے، عوامی مفاد کے کام ایک دوسرے کے کندھے پرڈال دیے جاتے ہیں۔
عدالت نے پلاننگ ڈویژن اور سیکرٹری آبپاشی سندھ سے فنڈز کی فراہمی پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاق اورسندھ حکومت کو واپڈا کو فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C