سڈنی دہشت گردانہ حملہ: بھارتی نژاد باپ ساجد اکرم ملوث، پولیس کی تصدیق
👁️ 261 بار دیکھا گیا
سڈنی دہشت گردانہ حملہ: بھارتی نژاد باپ ساجد اکرم ملوث، پولیس کی تصدیق
سڈنی/نئی دہلی (ڈیلی اردو، رائٹرز، اے ایف پی) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف ساحل بونڈی بیچ پر یہودی کمیونٹی کی ہنوکا تقریب کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث باپ بیٹے کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص 50 سالہ ساجد اکرم تعلیم کے سلسلے میں نومبر 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہوئے تھے۔ ان کے 24 سالہ بیٹے نوید اکرم بھی حملے میں ملوث پایا گیا، جو اس وقت اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔
حملہ آور کا پس منظر
تلنگانہ پولیس نے بتایا کہ ساجد اکرم نے حیدرآباد سے بی کام کی ڈگری مکمل کی اور روزگار کی غرض سے آسٹریلیا منتقل ہو گئے۔ وہاں انہوں نے اسٹوڈنٹ ویزا پر قیام کے دوران یورپی نژاد خاتون ونیرا سے شادی کی اور مستقل طور پر آسٹریلیا میں رہائش اختیار کر لی۔ ان کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا جبکہ دونوں بچے، جن میں نوید اکرم بھی شامل ہے، آسٹریلوی شہری ہیں۔
تلنگانہ پولیس کے مطابق ساجد اکرم کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 27 برس سے اپنے حیدرآباد میں موجود خاندان سے محدود رابطے میں رہے اور ان کے انتہا پسند نظریات یا سرگرمیوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ بھارت میں قیام کے دوران ان کے خلاف کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
فلپائن کا سفر
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر، اور نوید اکرم نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر یکم نومبر 2025 کو فلپائن کا سفر کیا۔ دونوں کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ تھی۔ دونوں 28 نومبر کو فلپائن سے روانہ ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فلپائن کے اس سفر کا مقصد کیا تھا اور اس دوران انہوں نے کن مقامات کا دورہ کیا۔
حملے کی تفصیلات
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بونڈی بیچ پر یہودی کمیونٹی ہنوکا کی پہلی رات منا رہی تھی۔ حملہ آوروں نے جدید اسلحہ استعمال کیا اور واقعے کو باضابطہ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا گیا۔ اس حملے میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے، جن میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔
آسٹریلوی حکام نے تاحال حملہ آوروں کی قومیت کے حوالے سے کسی ملک کا نام سرکاری طور پر جاری نہیں کیا، تاہم مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 479 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 354 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 913 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C