سڈنی چاقو حملہ: بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کیلئے آسٹریلوی شہریت، فرانسیسی کیلئے مستقل رہائش کا اعلان
👁️ 213 بار دیکھا گیا
سڈنی چاقو حملہ: بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کیلئے آسٹریلوی شہریت، فرانسیسی کیلئے مستقل رہائش کا اعلان
سڈنی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) آسٹریلوی وزیر اعظم کے مطابق وہ سڈنی کے شاپنگ سینٹر میں چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو شہریت دینے پر غور کر رہے ہیں۔
قبل ازیں گارڈ کی ملازمت کرنے والے محمد طحہ نے بھی مبینہ طور پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد انہیں شہریت دینے پر غور کیا جائے گا۔
‘دا آسٹریلین‘ نامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے طحہ نے کہا کہ ان پر حملہ ان کے ساتھی پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر کو چاقو مارنے کے بعد کیا گیا۔ ویسٹ فیلڈ شاپنگ کمپلیکس کے حملے میں کُل چھ افراد مارے گئے تھے اور ان میں فراز طاہر بھی شامل ہیں۔
اخبار کے مطابق طحہ کے پاس اس وقت اسٹڈی ویزا ہے، جو ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ختم ہونے والا ہے۔ آسٹریلیا میں طحہ کی وہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اُس ڈنڈے کی مدد سے حملہ آور کا مقابلہ کر رہے ہیں، جو عمومی طور پر پیدل چلنے والے راستوں پر لگایا جاتا ہے۔
ایک ریڈیو انٹرویو میں جب یہ پوچھا گیا کہ آیا آسٹریلوی حکومت طحہ کی شہریت کی درخواست کو قبول کرے گی تو وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا: ”ہاں، ہم ضرور کریں گے۔‘‘
وزیر اعظم البانیز نے فراز طاہر کے قتل کو بھی ایک ”المیہ‘‘ قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ” محمد طحہ وہ دوسرے شخص تھے، جنہوں نے ہفتے کے روز اُس آدمی، مجرم، جوئل کاؤچی کا سامنا کیا اور یہ بات غیر معمولی جرات کا اظہار ہے۔‘‘
البانیز نے مزید کہا کہ ان دونوں افراد نے ان آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت کے لیے خود کو خطرے میں ڈالا، جنہیں وہ خود نہیں جانتے تھے، ”یہ اس قسم کی ہمت ہے، جس کا ہم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
آسٹریلوی وزیر اعظم نے گیرو نامی اس فرانسیسی شخص کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ انہیں بھی جلد ہی آسٹریلیا کی مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے بھی اپنے فرانسیسی شہری کی تعریف کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C