13/May/2023

سکھر: پاک بھارت بارڈر سےکالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سکھر: پاک بھارت بارڈر سےکالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد

سکھر: پاک بھارت بارڈر سےکالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد

سکھر (ڈیلی اردو)سکھر پولیس نے پاک انڈیا بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر چار دہشتگرد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی پولیس نے صالح پٹ میں پاک بھارت بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے 10 کلوگرام دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C