سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار کی پشاور میںٹھیکیدار کو اغواء کرنے کی کوشش،
👁️ 33 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار کی پشاور میںٹھیکیدار کو اغواء کرنے کی کوشش،
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں شہری کے اغوا کی کوشش رشتہ داروں اور دوستوں نے ناکام بنا دی، تاہم اس دوران سی ٹی ڈی پنجاب کا ایک مبینہ اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد خود کو سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار ظاہر کر کے ویگو گاڑی میں ایک شہری پیر محمد ٹھیکیدار کو ان کے دفتر سے اغوا کرنے علی الصبح پہنچے۔اس موقع پر موجود شہری کے دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنا دیا بلکہ الٹا انہوں نے اغوا کاروں میں سے ایک کو دھر لیا۔اس کے بعد انہیں ایک نامعلوم نمبر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایس ایس پی ہیں، جس میں کہا گیا کہ پکڑا گیا فرد ان کا افسر ہے اور اسے رہا کیا جائے۔اس موقع پر شہریوں نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اغوا کار کو پشاور پولیس کے حوالے کر دیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے یونیورسٹی ٹاؤن سے شہری کو اغوا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔
گرفتار کئے گئے شخص نے اس دوران انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا سے کئی افراد اٹھا چکے ہیں۔سی ٹی ڈی پنجاب بغیر اجازت آ کر پشاور میں ٹھیکیدار پیر محمد کو اٹھا رہی تھی کہ ان کے گارڈزنے پوری سی ٹی ڈی ٹیم کو پکڑ لیا۔یونیورسٹی ٹائون سے غیر قانونی طور شہری کو اغوا کرنے کا مقدمہ رات گئے تھانہ ٹائون پشاور میں درج کر لیا گیا، مقدمہ میں سی ٹی ڈی فیصل آباد کی ٹیم کو نامزد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی پشاور کے مطابق شہری کسی قسم کے مقدمے میں مطلوب نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ٹاؤن کی حدود میں سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکاروں کی کاروائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، جس میں انہوں نے مقامی ٹھیکیدار پیر محمد خان کو اٹھانے کی کوشش کی۔
سی ٹی ڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اتل خان نے اس حوالے سے موقف اپنایا کہ ٹارگٹ پکڑنے کیلئے فیصل آباد سے پشاور آئے تھے۔سی ٹی ڈی اہلکار کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشنز کے تحت مشکوک لوگوں کو اٹھاتے ہیں۔ٹھیکیدار کے بھائی تاج محمد آفریدی نے کہا کہ کالے رنگ کی ویگو میں سوار 4 مسلح افراد نے ہمارے بھائی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اغوا کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، ہم نے سی ٹی ڈی کے اہلکار کو پکڑ کر تلاشی پر متعدد کارڈز برآمد کئے۔ایس ایس پی اپریشنز کاشف ذوالفقار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیر حراست سی ٹی ڈی فیصل آباد پولیس کا اہلکار ہے، پولیس کو اطلاع دئیے بغیر اہلکاروں نے ٹھیکیدار کو اٹھانے کی کوشش کی، زیر حراست سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
آئی جی پی اخترحیات خان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، جو بھی ایسی غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت تمام صوبوں سے آنے والے پولیس، سی ٹی ڈی والے قانون فالو کر کے آئیں تو ہم انہیں سپورٹ کریں گے لیکن قانونی دستاویزات مکمل اور اجازت نامہ ساتھ ہونا چاہئے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف سی ٹی ڈی کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں، لگتا ہے کہ ذاتی مقاصد کے لئے شہری کو اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C