سی ٹی ڈی کراچی میں کارروائی، فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث گینگ کے اہم رکن سمیت 5 ملزمان گرفتار
👁️ 58 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کراچی میں کارروائی، فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث گینگ کے اہم رکن سمیت 5 ملزمان گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں اسلحہ فراہم کرنے والے گینگ کے رکن سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق برمی 302 گینگ ملائیشیا سے آپریٹ ہوتا تھا، گینگ ملک میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے، کارروائی کے دوران برمی گینگ کے اہم کارندے فیصل عرف کوڈو عرف کوفتہ، جنید، محسن اور شاہ فہد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان پشاور اور نوشہرہ سے اسلحے کی بڑے پیمانے پر سپلائی کرتے تھے اور ان کا برمی 302 نامی گینگ جرائم کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، ملائیشیا میں بیٹھا شان نامی شخص گینگ کو آپریٹ کرتا تھا، ملزمان کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل نے اپنے لیڈر راشان کی ہدایت پر صفدر رضوی کے قاتلوں کو بھی اسلحہ فراہم کیا تھا، گرفتار ملزم محسن 5 ہزار روپے میں اسلحے کی ڈیلیوری کرتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C