04/February/2023

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گرد گرفتار

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 9 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C