سیالکوٹ میں دو مسیحی بھائیوں کو زبردستی اسلام قبول کرنے کا الزام میں دو افراد گرفتار
👁️ 126 بار دیکھا گیا
سیالکوٹ میں دو مسیحی بھائیوں کو زبردستی اسلام قبول کرنے کا الزام میں دو افراد گرفتار
گوجرانوالہ (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے دو مسیحی بھائیوں کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے اور وضو کروا کر زبردستی اسلام قبول کرنے کے الزام میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد حسن اقبال نے مقدمے کے اندراج کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان پر زبردستی اسلام قبول کرانے کا الزام حساس نوعیت کا ہے جس کے بارے میں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
دونوں مسیحی بھائیوں کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ان کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات نظر آ رہے ہیں۔
ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا ہے؟
سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں میں اعظم مسیح کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ بازار میں موجود تھا کہ وہاں ایک مسلح ملزم قسیم شاہ آیا اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھا کر سنی شاہ کے گھر لے گیا۔
ایف آئی آر میں مدعی کے بقول وہاں لے جا کر دونوں افراد نے انہیں لوہے کی سلاخوں سے مارنا شروع کیا اور کہا کہ تم غلط کام کروا رہے ہو۔ اگر اپنی جان بچانا چاہتے ہو تو اسلام قبول کر لو۔
انہوں نے ایف آئی آر میں بتایا کہ کچھ دیر بعد قسیم شاہ ان کے دوسرے بھائی ندیم مسیح کو بھی اپنے ساتھ لے آیا اور پھر ہم دونوں بھائیوں کو سلاخوں سے مارنا شروع کردیا اور ندیم سے موبائل چھین لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے تشدد کی وجہ سے دونوں بھائی زخمی ہو گئے جب کہ دونوں ملزمان ان دونوں بھائیوں کو دھمکاتے رہے۔
ان کے بقول “ہم نے اپنی جان بخشی کے لیے وضو کیا جس کے بعد وہاں بیٹھے نامعلوم فرد نے ہمیں کلمہ پڑھایا اور (ایک ملزم) سنی شاہ نے ہماری ویڈیو بنائی کہ ہم نے بخوشی خود اسلام قبول کر لیا ہے۔ اس کے بعد ملزمان نے ہمیں گھر واپس جانے کا کہہ دیا۔”
دوسری جانب سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں جن سے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے الگ الگ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا سول اسپتال سے طبی معائنہ کرایا گیا ہے جس میں تشدد ثابت ہو گیا ہے۔ تاہم زبردستی اسلام قبول کروانے کا الزام حساس نوعیت کا ہے جس سے حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ اس الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ماضی کے بارے میں بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ان کی ماضی کی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں اور اگر انہوں نے واقعی ایسا غیر قانونی کام کیا ہے تو اس کے کیا مقاصد تھے؟
وزیرِ اعظم واقعے کا نوٹس لیں: مسیحی رہنما
پاکستان مسیحی پارٹی کے صدر عمانوئیل اطہر جولیس کہتے ہیں کہ سیالکوٹ میں ایک بار پھر ظلم و تشدد کی مثال قائم کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں سیالکوٹ میں ایک فیکٹری کے سری لنکن مینیجر کو مشتعل ہجوم نے توہینِ مذہب الزام میں تشدد کرکے قتل کردیا تھا اور بعد ازاں ان کی لاش کو سڑک پر آگ لگا دی تھی۔
عمانوئیل اطہر جولیس کے بقول پاکستان میں اقلیتیں پہلے ہی عدم تحفظ سے دو چار ہیں۔ ایسے میں مسیحیوں سے زبردستی اسلام قبول کروانے کے واقعے نے ثابت کردیا کہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
انہوں نے نگراں وزیرِ اعظم اور نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کروائی جائیں اور گرفتار ملزمان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے علاقے زروم میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، 5 ہلاک، 7 زخمی
20/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C