سینئر صحافی رضوان رضی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور
👁️ 171 بار دیکھا گیا
سینئر صحافی رضوان رضی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سینئر صحافی اور ’دادا پوتا‘ شو کرنے والے رضوان رضی کے جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے رضوان رضی کو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں انہوں نے رضوان رضی سے تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔
دوسری جانب رضوان رضی کے وکلا نے ان کے ریمانڈ کی مخالفت کی۔ صحافی کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کا جسمانی ریمانڈ دینا بلاجواز ہے، آئین اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔
جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے رضوان رضی کے جسمانی ریمانڈ دینے کی ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینئر صحافی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے نے رضوان رضی کو گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C