سیکس ایک ’خوبصورت شے‘ ہے، پوپ فرانسس
👁️ 79 بار دیکھا گیا
سیکس ایک ’خوبصورت شے‘ ہے، پوپ فرانسس
ویٹی کن سٹی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ سیکس ان خوبصورت چیزوں میں سے ایک ہے جو خدا نے انسان کو عطا کیا ہے۔
Sex is a ‘beautiful thing’: Pope Francis https://t.co/NP9yx1Pvgo pic.twitter.com/FoAAZQO0Af
— New York Post (@nypost) April 6, 2023
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بدھ کے روز جاری ہونے والی ایک دستاویزی فلم میں سیکس کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے “خدا کی طرف سے انسانو ں کو عطا کی گئی خوبصورت چیزوں میں سے ایک” قرار دیا۔
چھیاسی سالہ پوپ نے یہ تبصرہ ڈزنی کی تیار کردہ دستاویزی فلم ’دا پوپ آنسرز‘ میں کیا ہے، جس میں روم میں سن بیس کی دہائی کے اوائل میں دس افراد کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
پوپ فرانسس سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے گئے، جن میں ایل جی بی ٹی کے حقوق، اسقاط حمل، فحش فلموں کی صنعت، سیکس، عقیدہ اور کیتھولک چرچ کے اندر جنسی استحصال شامل ہیں۔
انہوں نے دستاویزی فلم میں کہا کہ “سیکس ان خوبصورت چیزوں میں سے ایک ہے جو خدا نے انسان کو عطا کی ہے۔”
انہوں نے مشت زنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “اپنے آپ کو جنسی طور پر ظاہر کرنا غنا یا امیری ہے۔ لہذا کوئی بھی چیز جو حقیقی جنسی اظہار سے ہٹ جاتی ہے وہ آ پ کو کمتر کرتی ہے اور اس امیری کو ختم کردیتی ہے۔”
اسقاط حمل ناقابل قبول، پوپ
پوپ فرانسس سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ “نان بائنری شخص” کیا ہے۔ انہوں نے اس کا جواب اثبات میں دیا۔ انہوں نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کیتھولک چرچ کی طرف سے ایل جی بی ٹی افراد کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا، “تمام افراد خدا کے بچے ہیں، تمام افراد۔ خدا کسی کو مسترد نہیں کرتا۔ خدا ایک باپ ہے۔ اور مجھے کسی کو چرچ سے نکالنے کا کوئی حق نہیں ہے۔”
اسقاط حمل کے بارے میں مسیحی رہنما کا کہنا تھا کہ پادریوں کو ان خواتین کے لیے”مہربان” ہونا چاہئے جنہوں نے اپنا حمل ساقط کردیا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا “چیزوں کو ان کے نام سے پکارنا اچھا ہے۔ اگر کسی کا اسقاط ہوا ہے تو یہ ایک الگ بات ہے لیکن اس عمل کو درست ثابت کرنا بالکل دوسری بات ہے۔”
پوپ کے ان تبصروں کو ویٹیکن کے سرکاری اخبار L’Osservatore Romano نے شائع کیا ہے، جس میں نوجوانوں کے ساتھ ان کی گفتگو کو”بے لاگ اور مخلصانہ گفتگو” قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 377 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 363 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 282 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 312 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 553 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C