سیکیورٹی خدشات: برطانیہ نے سرکاری عمارتوں میں نگرانی کیلئے چینی کیمرے لگانے پر پابندی لگا دی
👁️ 114 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی خدشات: برطانیہ نے سرکاری عمارتوں میں نگرانی کیلئے چینی کیمرے لگانے پر پابندی لگا دی
لندن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) برطانوی حکومت نے سیکیورٹی کے خطرات کے پیشِ نظر اپنے محکموں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کے تیار کردہ نگرانی کرنے والے کیمرے، حساس عمارتوں پر نصب نہیں کریں۔
کابینہ کے دفتر کے وزیر اولیور ڈاؤڈن نے پارلیمنٹ کے لیے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ، سرکاری تنصیبات پر بصری نگرانی کے نظام کی تنصیب سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے ممکنہ حفاظتی خطرات کے بارے میں ایک جائزے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ڈاؤڈن نے کہا کہ جائزے سے یہ نتیجہ نکلا کہ، برطانیہ کو درپیش خطرات اور نگرانی کے اس نظام کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور رابطے کی اہلیت کے پیش نظر، اضافی نگرانی کی ضرورت ہے۔
برطانوی حکم کا اطلاق ان کیمروں پر ہوتا ہے جو چین میں وہاں کے سیکیورٹی قوانین کے تحت بنائے گئے ہیں۔
اس حکم میں محکموں کے لیے یہ ہدایات بھی شامل ہیں کہ ایسے آلات کو بنیادی کمپیوٹر نیٹ ورکس سے منقطع کر دیں اور انہیں مکمل طور پر ہٹانے پر غور کریں۔
یہ احکامات اس کے بعد سامنے آئے ہیں جب کئی مہینے پہلے درجنوں قانون سازوں نے دو جزوی طور پر سرکاری ملکیت والی چینی کمپنیوں Hikvision اور Dahua کے بنائے گئے سکیورٹی کیمروں کی فروخت اور استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، جن کے بارے میں پرائیویسی کے خطرات تھے، اور خدشہ تھا کہ کمپنیوں کی مصنوعات چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے منسلک ہیں۔
Hikvision اور Dahua دونوں کے برطانوی دفاتر نے رائٹرز کی ای میلز کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
امریکہ نے Hikvision، Dahua اور دیگر چینی فرموں کے ساتھ تجارت اور انکے بنائے ہوئے کیمروں کے استعمال پر پابندیاں نافذ کر دی ہیں
پرائیویسی ایڈوکیسی گروپ بگ برادر واچ نے جولائی میں کہا کہ برطانیہ میں بڑے اداروں کی اکثریت کے زیرِ استعمال نگرانی کے کیمروں میں سے زیادہ تر Hikvision یا Dahua کے بنائے ہوئے ہیں
گروپ کا کہنا تھا کہ متعدد سرکاری محکموں بشمول داخلہ اور کاروبار کی وزارتوں کے پاس ہِک ویژن کیمرے ہیں جو ان کی عمارتوں کے فرنٹ پر لگے نظر آتے ہیں۔
ڈاؤڈن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے جائزے کے بعد، محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایسے آلات کی حساس مقامات پر تنصیب بند کر دیں، جو ایسی کمپنیوں نے تیار کئے ہوں جو عوامی جمہوریہ چین کے قومی انٹیلی جنس قانون کے تحت کام کرتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا، “چونکہ ایسی حساس تنصیبات کے ارد گرد سیکیورٹی خدشات ہمیشہ ہی اہم ہوتے ہیں، اس لیے ہم سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی خطرے کو روکنے کے لیے پیشگی کارروائی کر رہے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 520 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 462 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C