سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد
👁️ 68 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کاررروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں دونوں کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی جہاں علاقے سے فرار ہوتے ہوئے 4 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگروں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ادھر مہمند میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبصے سے بھارتی ادویات، لٹریچر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھارتی کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات اور انتہاء پسندی سے متعلق مواد، بارودی سرنگیں اور نائٹ ویژن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سیکیورٹٰ فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے گاؤں ادل خیل میں بھی آپریشن کیا گیا۔
ادل خیل گاؤں میں بھاگنے کی کوشش کے دوران چار دہشتگردوں کو مار گرایا گیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ اور بارود برآمد کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1247596736216018944?s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C