سیکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ میں کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک
👁️ 65 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ میں کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اگست 2024 سے سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کر رہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 12خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اگست سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 37 دہشت گرد ہلاک اور 14 زخمی ہو چکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہیں گے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں آپریشن کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ کارروائی کے دوران 11 زخمی ہو گئے تھے۔
اس سے قبل 25 اور 26 اگست کو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C