شادی کی پہلی سیلفی نے دلہن سمیت 4 افراد کی جان لے لی
👁️ 178 بار دیکھا گیا
شادی کی پہلی سیلفی نے دلہن سمیت 4 افراد کی جان لے لی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بھارت میں ایک نو بیاہتا خاتون اور ان کے خاندان کے دیگر تین افراد دریا کنارے سیلفی لینے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چار افراد کے سیلفی لیتے ہوئے ڈوبنے کا واقعہ بھارت کی ریاست ہریانہ میں پیش آیا ہے۔
خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک پولیس آفیسر کے حوالے سے بتایا کہ دلہن سمیت چھ لوگوں کا گروپ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کے لیے دریا کنارے کھڑا تھا۔ اس دوران ان میں سے ایک خاتون نے دریا کے اندر پانی میں موجود گھڑے میں قدم رکھ لیا جس سے ان کا پاؤں پھسل گیا۔
پولیس آفیسر کے مطابق جب خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گرنے لگی تو انہوں نے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی کھینچ لیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے ان میں سے ایک عورت کو بچا لیا۔ تاہم ان کی بیوی اور ایک 14 سالہ لڑکے سمیت باقی تمام افراد ڈوب گئے۔
گذشتہ سال آل انڈین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھارت میں 2011 سے 2017 کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
تحقیق کے مطابق اس دورانیے میں سیلفی لینے ہوئے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت میں رپورٹ ہوئی تھیں۔ دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر امریکا اور چوتھے پر پاکستان تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4797 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2947 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C