07/October/2026

شام : داعش کے اہم کمانڈر کی گرفتاری، حمص مسجد دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام

👁️ 98 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام : داعش کے اہم کمانڈر کی گرفتاری، حمص مسجد دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام

شام : داعش کے اہم کمانڈر کی گرفتاری، حمص مسجد دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام

دمشق(ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس پر حمص میں مسجد پر ہونے والے بم دھماکے سمیت فرقہ وارانہ نوعیت کے متعدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

شامی وزارت داخلہ کے مطابق جنرل انٹیلی جنس اور دمشق کے دیہی علاقے میں داخلی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حجیرہ کے علاقے سے خالد رائد بیرونی المعروف ’’ابو حسن دوشکا‘‘ کو حراست میں لیا۔

وزارت داخلہ نے گرفتار شخص کو داعش کا حمص میں مبینہ طور پر ’’عملی ذمہ دار‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ بارودی مواد کی تیاری اور استعمال کے ساتھ مختلف حملوں میں ملوث رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس پر دسمبر 2025 میں حمص کے وادی الذہب علاقے میں واقع علی بن ابی طالب مسجد میں دھماکے کی منصوبہ بندی اور کارروائی میں کردار ادا کرنے کا بھی الزام ہے۔

شامی حکام کے مطابق مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ واقعہ ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں علوی برادری کی آبادی نمایاں ہے۔ حکام نے اس حملے کے سلسلے میں اس سے قبل بھی دو افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شامی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے، جس کے دوران حمص میں ہونے والے دیگر حملوں اور داعش کے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

داعش نے 2019 میں شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں کا زیادہ تر کنٹرول کھو دیا تھا، تاہم تنظیم کے جنگجو اب بھی ملک کے مختلف علاقوں، خصوصاً صحرائی خطے میں خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے سرگرم ہیں اور وقتاً فوقتاً سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اہداف پر حملے کرتے رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C