شام اور عراقی سرحد پر ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شام اور عراقی سرحد پر ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے
دمشق (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق عراق اور شام کی سرحد پر البوکمال کے علاقے میں پیر کی شب اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے بعد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ علاقہ دونوں ملکوں “عراق اور شام” میں ایرانی ملیشیاؤں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
#المرصد_السوري الاستهداف الجوي المجهول على غرب الفرات يدمر منصات صواريخ أرض-أرض إيرانية الصنع ويصيب 12 من الميليشيات التابعة لإيران بجراحhttps://t.co/z5UMCMhvLB
— المرصد السوري لحقوق الإنسان (@syriahr) September 28, 2021
اس کے ساتھ شامی علاقے دیر الزور کے مضافات میں المیادین شہر کے المزارع میں بھی مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی بمباری سے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بمباری کا ہدف شامی سرزمین میں الفرات کے مغربی حصے میں واقع شامی ملیشیاؤں کے ٹھکانے بتائے جاتے ہیں۔
یاد رہے المزارع کا علاقہ ایرانی ملیشیائیں اپنی صفوں میں شامل ہونے والے نئے جنگجوؤں کی تربیت کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
اہل علاقہ نے برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ نامعلوم طیاروں نے عراقی سرحد کے قریب مشرقی شام کی دیر الزور گورنری میں ایران کے پالتو مسلح گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ گذشتہ برس سے ایران نے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ان کے نیٹ ورک میں مزید وسعت دیکھی گئی۔
ہائی الرٹ
اہالیاں علاقہ نے خبر رساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ فضائی حملہ دریائے فرات کے کنارے المیادین بلدیہ کے جنوب میں کیا گیا۔ عراق سے چار برس قبل نکالے گیے داعش کے ارکان کے بعد یہ علاقہ عراق سے تعلق رکھنے والے متعدد مسلح ایرانی گروپوں کا بڑا ٹھکانہ بن چکا ہے۔
یہاں رہنے والوں کے مطابق سڑکوں پر گشت کرنے ایران کے پروردہ مسلح گروپوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد سائرن بجاتی ایمبولینس گاڑیوں کو شہر کے صحرائی علاقوں کی جانب جاتے دیکھا گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دیر الزور میں اپنی بھاری بھرکم موجودگی کے بعد ملیشیاؤں نے بلدیہ کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔
میزائل کی منتقلی
شامی آبزرویٹری نے 25 ستمبر کو ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرقی دیر الزور کے المیادین شہر میں الشبلی نامی تاریخی علاقے میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کے اسلحہ گودام سے ایرانی ساختہ میزائلوں کو سخت حفاظی نگرانی میں مشرقی الرقہ کے مضافاتی علاقے معدان منتقل کیا جہاں ایرانی ملیشیاؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
رصدگاہ نے میزائل منتقلی کی اس کارروائی کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی اس بات کی کوئی تصدیق ہو سکی ہے کہ آیا یہ اقدامات مشرقی فرات میں اتحادی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی جانے والی مسلسل کارروائیوں کا حصہ ہیں۔
اسرائیلی پریشانی
ماضی میں اسی نوعیت کی کارروائیوں سے متعلق اتحادی فوج اپنے ملوث ہونے سے انکار کرتی چلی آئی ہے جس کے بعد ان فضائی حملوں کو اسرائیل کے کھاتے میں ڈالے جانے کے حوالے سے تجزیے سامنے آتے رہے۔
یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے ایرانی نفوذ اور شام میں عسکری موجودگی پر اسرائیل کو تشویش لاحق ہے اور اس نے تہران کے نفوذ کو ’سلو ڈاؤن‘ کرنے کی خاطر شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں
البوکمال پر توجہ
بغیر پائلٹ اسرائیلی ڈرون طیاروں کے حملوں کا خصوصی ہدف المیادین کے جنوب مشرق میں البوکمال کی بلدیہ رہی ہے۔ یہ علاقہ ایران کے پروردہ مسلح گروپوں کی اسٹرٹیجک سپلائی لائن کا روٹ ہے جس کے ذریعے تہران، عراق سے شام میں اپنے جنگجوؤں کو باقاعدہ سے امداد فراہم کرتا ہے۔
عراقی سرحد کے اندر بھی انہی گروپوں کا بڑے علاقے پر کنڑول موجود ہے۔
مغربی انٹلیجنس ذرائع کے مطابق اسرائیل نے فضائی حملوں کا دائرہ بڑھا دیا ہے جس سے اس شبہے کو تقویت ملتی ہے کہ ایران اپنے پروردہ گروپوں اور بشار الاسد اور شامی حکومت کی حمایت میں سرگرداں لبنان کی حزب اللہ کو یہ اسلحہ پہنچا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8910 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3528 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2280 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C