شام: خودکش کار بم دھماکوں میں 29 افراد شہید
👁️ 183 بار دیکھا گیا
شام: خودکش کار بم دھماکوں میں 29 افراد شہید
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے علاقے رقہ اور حلب میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 29 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں
دہشت گردوں نے حلب شہر میں ایک جامع مسجد المیتم میں نماز تراویح کے اختتام پر نمازیوں کو نشانہ بنایا، شہداء میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق حلب شہر میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقے اعزاز میں ایک مسجد کے سامنے بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے کیے گئے حملے میں 19 نمازی شہید ہو گئے۔
عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ ترکی کے اثرو نفوذ کے علاقے اعزاز میں کار بم حملہ عشاءکی نماز کے بعد کیا گیا جس میں 19 شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ اعزاز شہر کے وسط میں الحدادین بازارکی ایک مسجد کے باہر کیا گیا۔
رامی عبدالرحمان نے کہا کہ کار بم حملے میں مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب شہری جامع مسجد المیتم میں نماز تراویح کے بعد گھروں کو لوٹ رہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کار بم حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، یہ علاقہ ترکی مخالف کرد جنگجوﺅں کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی شام کے شہر رقہ میں ایک خودکش کار بم حملے 10 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ شام کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق دھماکے میں 5 شہری اور پانچ شامی فوجی شہید ہوئے۔
خیال رہے کہ ترکی نے سنہ 2016ء میں شمالی شام میں فرات کی ڈھال کے عنوان سے ایک آپریشن شروع کیا تھا، ترکی نے فوجی آپریشن کے ذریعے اعزاز کے علاقے سمیت شام کے 2000 مربع کلو میٹر علاقے پرقبضہ کرلیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C