شام: دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 شامی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 شامی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں چار شامی فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو رات گئے اسرائیل نے شام کے علاقے گولان کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا جس میں دمشق کے نزدیکی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حملے میں چار فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے جبکہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو راستے میں روک دیا۔
شام میں ایک عشرے سے زیادہ طویل جنگ کے دوران اسرائیل نے شام کے علاقوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، ان حملوں میں بنیادی طور پر ایران کی حمایت یافتہ افواج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اگرچہ اسرائیل شام پر کیے جانے والے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے بارہا کہا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دشمن ایران کو وہاں قدم جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔
جنگ کے ایک نگران نے اس وقت کہا کہ 19 جولائی کو دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں تین حکومت کے حامی جنگجو ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
شام کی وزارتِ خارجہ نے اس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔
سرکاری میڈیا کے ایک بیان میں وزارت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے “فوری طور پر ایکشن لینے” کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اسرائیل کو “ان مجرمانہ سرگرمیوں سے باز آنے” کا پابند کیا جائے۔
گزشتہ ماہ کے اوائل میں سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ اسرائیل نے حکومت کے زیرِ قبضہ شہر حمص کے قریب فضائی حملے کیے تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق 14 جون کو اسرائیل نے دمشق کے قریب فضائی حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی زخمی ہوا، سابقہ اسرائیلی حملوں سے دمشق اور حلب دونوں کے ہوائی اڈے خدمات انجام دینے کے قابل نہیں رہے۔
مارچ کے آخر اور اپریل کے اوائل میں اسرائیل نے شام پر اپنے حملوں کو تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں پر چار مرتبہ چھاپے مارے جن میں شامی حکومت کی افواج اور ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 425 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 399 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4845 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C