شام: دمشق کے نواح میں عسکری ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائیہ کا بڑا حملہ
👁️ 30 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں عسکری ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائیہ کا بڑا حملہ
دمشق (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/روئٹرز) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک نواحی علاقے پر بدھ کو نصف شب کے بعد فضائی حملہ کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے۔ اس حملے کی وجہ سے بعض بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی اتلاف کی فی الحال اطلاعات نہیں ہیں۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویزن نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بدھ کی صبح بتایا کہ اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایک علاقے پر متعدد میزائل داغے۔ اس حملے کی وجہ سے بعض عمارتوں وغیرہ کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس حملے کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
پچھلے چار دنوں کے دوران دارالحکومت دمشق کے نزدیک علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس سے قبل اسرائیل نے ہفتے کے روز میزائل داغے تھے لیکن شامی فوج نے انہیں فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔ اس حملے میں تاہم دو فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
شام کی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو علی الصبح کو ہونے والا فضائی حملہ شمالی اسرائیل سے کیا گیا تھا اور دمشق کے مغربی نواحی علاقے ذکیہ میں ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری میڈیا سے نشر اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
اسرائیل بیشتر فضائی حملے بالعموم رات کی تاریکیوں میں کرتا ہے۔ شامی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والایہ حملہ نصف شب کے ذرا بعد کیا گیا تھا۔
اسرائیلی حملوں میں اضافہ
حالیہ ہفتوں کے دوران مبینہ اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل نے 14 اکتوبر کو وسطی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے اور شامی حکومت کے حلیف نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔
یہ حملے شام کی جانب سے اسرائیل پر ملک کے جنوبی حصے میں حملہ کرنے کے الزامات کے چند دنوں بعد کیے گئے تھے۔
اسرائیل گزشتہ کئی برسوں کے دوران شام میں ایرانی فوج سے وابستہ اہداف پر سینکڑوں حملے کرچکا ہے۔ حالانکہ وہ حملوں کااعتراف یا ان کے حوالے سے بات چیت شاذ و نادر ہی کرتا ہے۔
اسرائیل نے تاہم اعتراف کیا ہے کہ وہ حزب اللہ جیسے ایران نواز طاقت ور ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ حزب اللہ ملک میں جاری خانہ جنگی میں شامی صدر بشار الاسد کی فورسز کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔
اسرائیل نے ہتھیار لے جانے والے ان جہازوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حزب اللہ کو بھیجے جارہے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے شمالی سرحدوں پر ایرانیوں کی موجودگی ایک ‘سرخ لکیر‘ کے مانند ہے۔ اسی لیے وہ ایران سے وابستہ ان تنصیبات اور ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بناتا ہے جو حزب اللہ گروپ کو بھیجے جا رہے ہوتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8923 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1973 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C