شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
👁️ 203 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکی فوج نے شام کے شمال مغربی علاقے میں فضائی حملہ کر کے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ جمعہ کو کی گئی، جس میں داعش کے اہم رہنما علی حسین العلوی مارا گیا۔
سینٹ کام نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملہ امریکا کی ان مسلسل انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایسے دہشت گردوں کو ناکام بنانا اور ختم کرنا ہے جو امریکا یا بیرونِ ملک امریکی شہریوں اور مفادات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج داعش کی قیادت اور اس کے آپریشنل نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی تاکہ تنظیم دوبارہ منظم نہ ہو سکے۔
دوسری جانب داعش نے حالیہ مہینوں میں شام میں اپنی سرگرمیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے صدر احمد الشرع کی حکومت کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے فروری سے اب تک متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
گزشتہ ہفتے داعش نے شمال مشرقی صوبہ حلب کے شہر منبج کے قریب ہونے والے ایک حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنظیم مختلف علاقوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران ایک دہائی قبل داعش اپنے عروج پر ملک کے تقریباً ایک چوتھائی حصے پر قابض تھی، تاہم بعد ازاں امریکا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد اور دیگر مقامی و علاقائی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسے ان علاقوں سے بے دخل کر دیا گیا۔
اگرچہ داعش اپنی بیشتر علاقائی عملداری کھو چکی ہے، تاہم تنظیم اب بھی شام کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے حملے کرتی رہتی ہے، جس کے باعث خطے میں سکیورٹی خدشات بدستور برقرار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C