10/October/2026

شام میں ایرانی ہدایات پر اسرائیلی فوج پر حملے کا منصوبہ ناکام

👁️ 142 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں ایرانی ہدایات پر اسرائیلی فوج پر حملے کا منصوبہ ناکام

شام میں ایرانی ہدایات پر اسرائیلی فوج پر حملے کا منصوبہ ناکام

دمشق(ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی شام میں اپنی فورسز کے خلاف مبینہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث شامی شہری یوسف علی الحسون کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ شخص ایران کی ہدایات پر کام کررہا تھا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی عربی زبان کی ترجمان ایلا واویہ نے بتایا کہ جمعے کے روز شام اور لبنان کی سرحد کے قریب ایک فضائی حملہ کیا گیا۔ ان کے بقول الحسون گزشتہ ایک سال کے دوران جنوبی شام میں تعینات اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا۔

ترجمان نے الزام لگایا کہ ان منصوبوں میں دھماکہ خیز مواد سے لیس بغیر پائلٹ طیاروں اور راکٹوں کے ذریعے اسرائیلی فوج پر حملے کرنا شامل تھا، تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ناکام بنا دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ وہ اپنے بقول فوری خطرات کے خاتمے کے لیے مختلف محاذوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔ بیان میں لبنان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی پاسداری جاری رکھنے کا بھی ذکر کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C