شام میں داعشی جنگجوؤں کا ترک فورسز کے شانہ بہ شانہ لڑنے کا انکشاف
👁️ 97 بار دیکھا گیا
شام میں داعشی جنگجوؤں کا ترک فورسز کے شانہ بہ شانہ لڑنے کا انکشاف
دبئی (ڈیلی اردو) شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی شام میں ترک افواج کے شانہ بشانہ لڑنے والے شامی مسلح دھڑوں میں داعش کے جنگجو بھی موجود ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق سیرین آبزرویٹری نے کہا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ شامی اپوزیشن کی نمائندہ نیشنل آرمی کی صفوں میں لڑنے والے متعدد عناصر ‘فری سیرین’ نامی گروپ کے عناصر بھی شامل ہیں اور یہ گروپ پہلے ‘داعش’ میں شامل رہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جنگجو گروپ اپنے نام تبدیل کر کے شام کی قومی فوج کی صفوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
انہی جنگجوؤں میں ایک شدت پسند ابو اسامہ الشامی بھی شامل ہے جو کچھ عرصہ پہلے تک ‘داعش’ کا جنگجو شمار کیا جاتا تھا۔
آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ اسامہ الشامی نے سنہ 2012ء میں جبہۃ النصرہ میں شمولیت اختیار کی اور پھر دو سال بعد وہ ‘داعش’ میں آگیا اور داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت کی۔
خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو ترکی نے شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری بے گھر ہوگئے تھے۔
اسی مہینے میں انقرہ نےبفر زون کے قیام کے لیے کرد جنگجوؤں سے پاک 30 حاصل کرنے کے لیے ماسکو اور واشنگٹن کے ساتھ بھی معاہدہ کیا۔ جس کے بعد کرد جنگجو وہاں سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C