شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
شام میں روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں صوبے الحسکہ کے ترکی کے زیر انتظام علاقے میں روس کے فوجی اڈے المباقر کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
شام میں انسانی حقوق کی آبزورویٹری گروپ المرصد کا دعوی ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شام میں الحسکہ صوبے کے دو دیہاتوں قاسمیہ اور ریحانیہ میں روس کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔ تاہم بیان میں ہلاکتوں کا زکر نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 25 فروری کو ہی روس اور ترکی کے مشترکہ فوجی دستوں نے مشترکہ گشت کیا تھا جس میں روس کی 5 اور ترکی کی 4 فوجی گاڑیاں شامل تھیں۔ اس دوران میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C