شام میں متعدد غیرملکی جنگجوؤں کیلئے اعلیٰ فوجی عہدے
👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام میں متعدد غیرملکی جنگجوؤں کیلئے اعلیٰ فوجی عہدے
دمشق (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) دمشق میں باغی گروپوں پر مبنی نئی عبوری حکومت کی کوشش ہے کہ باغی گروپوں کے پیچیدے مجموعے میں شامل جنگجوؤں کو پیشہ ور فوج میں تبدیل کیا جائے۔ اسی تناظر میں شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج میں اعلیٰ عہدے پانے والوں میں چند ایغور بھی شامل ہیں جب کہ اردن اور ترکی کے ایک ایک جنگجو کو بھی فوجی عہدہ دیا گیا ہے، ان اطلاعات کی تاہم ابھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب چند جہادیوں کو سرکاری عہدے دینے کے اس اقدام پر بعض ممالک کی جانب سے تشویش بھی ظاہر کی گئی ہے۔ گو کہ شام کے عبوری سربراہ احمد الشرع نے بشارالاسد کے فرار اور دمشق پر قبضے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں تمام گروہوں کے ساتھ رواداری کا مظاہرہ کریں گے، تاہم ان سخت گیر افراد کی حکومت میں شمولیت پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔شام کی عبوری حکومت کی جانب سے ان تقرریوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے اتوار کو اعلان کردہ تقریباً 50 فوجی عہدوں میں سے کم از کم چھ غیر ملکیوں کو دیے گئے۔ فی الحال ان افراد کی قومیتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ دسمبر کے آغاز میں ہزاروں سنی شامی باغیوں جن میں غیرملکی بھی شامل تھے، نے دمشق پر قبضہ کر لیا تھا اور یوں شام میں تیرہ برس سے بشارالاسد حکومت اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی ختم ہو گئی تھی۔
احمد الشرع ہیئت تحریر الشام کے رہنما جو اب شام کے عملی حکمران ہیں، نے اپنی تنظیم کو بنانے کی مہم کے تحت درجنوں غیر ملکی جہادی جنگجوؤں کو تنظیم سے باہر نکالا ہے۔
اتوار کو نشر کیے گئے اپنے بیان میں شرع نے کہا کہ نیا شام ”گروہوں اور ملیشیاؤں‘‘ کی ذہنیت سے نہیں چلایا جا سکتا۔
شام کے اس نئے حکمران نے تاہم اشارہ دیا ہے کہ غیر ملکی جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو شام کی شہریت اور ملک میں رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے کیونکہ انہوں نے اسد کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا۔
دوسری جانب شامی وزارتِ دفاع نے اتوار کو فوج میں 49 نئی تقرریوں کا اعلان کیا، جن میں شامی مسلح دھڑوں کے متعدد رہنما شامل ہیں۔
شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان نئی تقریوں میں چھ غیر ملکی جنگجو شامل ہیں، جن میں تین کو بریگیڈیئر جنرل کا رینک دیا گیا اور کم از کم تین دیگر کو کرنل کا عہدہ دیا گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جب ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کے لیے شامی فوجی سے رابطہ کیا گیا تو اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C