شام میں کریک ڈاؤن: ایران نواز جنگجوؤں اور سابق فوجیوں سمیت 300 افراد گرفتار
👁️ 84 بار دیکھا گیا
شام میں کریک ڈاؤن: ایران نواز جنگجوؤں اور سابق فوجیوں سمیت 300 افراد گرفتار
دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) شام کے نئے حکام نے معزول صدر بشار الاسد کے وفاداروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مخبروں، ایران نواز جنگجوؤں اور سابق فوجیوں سمیت تقریباً 300 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ شامی تنازعے کی نگرانی کرنے والے اور برطانیہ میں قائم غیر سرکاری ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹرنگ نے آج بروز اتوار کہا کہ نئی انتظامیہ کی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو اسد کی ملیشیاؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا۔
اسلام پسند تنظیم حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) گروپ کی قیادت میں باغیوں نے تین ہفتے قبل اسد کا تختہ الٹ کر پانچ دہائیوں سے زائد خاندانی حکمرانی کا خاتمہ کیا تھا۔ اب اس نئی انتظامیہ نے اپنے کنٹرول کو مستحکم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحماٰن نے کہا، ”ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دمشق اور اس کے نواحی علاقوں کے ساتھ ساتھ حمص، حما، طرطوس، لطاکیہ اور یہاں تک کہ دیر الزور میں تقریباً 300 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثناء بھی اس ہفتے حما اور لطاکیہ کے صوبوں میں ”اسد ملیشیا کے اراکین‘‘ کو نشانہ بناتے ہوئے ان سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیے جانے اور گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے۔ تاہم اس سے متعلق کوئی اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے۔
عبدالرحماٰن نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سابق حکومت کے مخبر، ایران نواز جنگجو اور نچلے درجے کے فوجی افسران شامل ہیں، جن پر قتل اور تشدد کے الزامات ہیں۔
برطانیہ میں قائم آبزرویٹری پورے شام میں اپنے ذرائعوں کے نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے۔ عبدالرحمان کا کہنا تھا ”مہم جاری ہے، لیکن کسی بھی اہم شخصیت کو گرفتار نہیں کیا گیا، سوائے اسد حکومت میں فوجی نظام انصاف کے سابق سربراہ جنرل محمد کانجو حسن کے، جنہوں نے مبینہ طور پر سیدنایا جیل میں سمری ٹرائلز کے بعد ہزاروں موت کی سزاؤں کی نگرانی کی تھی۔
سوشل میڈیا ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے جن میں مسلح افراد کو قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہاں تک کہ سمری پھانسی بھی دی گئی ہے، عبدالرحمان نے کہا، ”کچھ افراد بشمول مخبروں کو حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر پھانسی دے دی گئی۔‘‘
اے ایف پی آزادانہ طور پر ان تصاویر کی صداقت کی تصدیق نہیں کر سکی۔ عبدالرحمان نے مزید کہا کہ یہ گرفتاریاں مبینہ طور پر ”مقامی آبادی کے تعاون سے‘‘ کی جا رہی ہیں۔ ایچ ٹی ایس نے سابق اسلام پسند باغی گروپوں کے اس اتحاد کی قیادت کی جو آٹھ دسمبر کو ایک تیز تر عسکری کارروائی کے بعد دمشق میں داخل ہوا تھا، جس نے اسد کو روس فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
شامی خفیہ ایجنسی جنرل انٹیلی جنس کے نئے سربراہ انس خطاب نے سکیورٹی کے اداروں کو بہتر بنانے کا عہد کرتے ہوئے ”سابقہ حکومت کی ناانصافیوں اور استبداد کی مذمت کرتے ہوئے، جس کی ایجنسیوں نے بدعنوانی کا بیج بویا اور لوگوں کو تکالیفپ پہنچائیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1887 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C