شام پر حملہ: نارروے کے بعد ہالینڈ نے بھی ترکی کو اسلحے کی برآمد روک دی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
شام پر حملہ: نارروے کے بعد ہالینڈ نے بھی ترکی کو اسلحے کی برآمد روک دی
ایمسٹرڈیم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ہالینڈ نے شمال مشرقی شام میں ترکی کے حملے کے بعد انقرہ کو اسلحے کی کسی بھی نئی کھیپ کی برآمد کی معطل کر دی۔
ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق ہالینڈ نے صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ترکی کو فوجی سازو سامان کی برآمد کے لیے تمام درخواستوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیر اعظم ہیوگو ڈی جونگے نے ہفتہ کے روز ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم یورپی یونین کے دیگر ممبر ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈچ عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں اس آپریشن کے ممکنہ انسانی نقصانات پر بہت تشویش ہے۔ شام میں ترک فوجی کارروائی سے داعش کے خلاف جنگ کے ثمرات ضائع ہوسکتے ہیں اور یہ تنظیم پھر سے سر اٹھا سکتی ہے۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ پیر کے روز شام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیو بلاک نے اپنا بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا۔
اس سے قبل فن لینڈ اور ناروے نے بھی ترکی کو اسلحے کی فراہمی روک دی ہے۔
شام میں جاری فوجی آپریشن پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران سمیت یورپی ممالک کو بھی شدید تحفظات ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کی بھی پیش کش کرچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C