شام کی عدالت نے روس میں پناہ لینے والے اسد کے خلاف وارنٹ جاری کر دیا
👁️ 406 بار دیکھا گیا
شام کی عدالت نے روس میں پناہ لینے والے اسد کے خلاف وارنٹ جاری کر دیا
دمشق (ڈیلی اردو) شام کے برطرف شدہ صدر بشار الاسد کے خلاف ملک چھوڑنے کے نو ماہ بعد گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دمشق کی ایک عدالت کے تفتیشی جج توفیق العلی نے ہفتے کے روز بتایا کہ وارنٹ غیرحاضری میں جاری ہوا اور اس میں قتل عمد اور تشدد سے موت جیسے الزامات شامل ہیں۔
بشار الاسد، جو دو دہائیوں سے زائد عرصے تک شام پر حکمرانی کرتے رہے، گزشتہ دسمبر میں اسلام پسند باغیوں کے اتحاد کی دمشق کی طرف پیش قدمی کے بعد روس فرار ہو گئے تھے۔
ریاستی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق الزامات 2011 میں درعا میں حکومت مخالف مظاہروں پر کریک ڈاؤن سے متعلق ہیں، جہاں سے بشار الاسد کے خلاف تحریک کا آغاز ہوا تھا۔ اس وقت جمہوریت نواز پرامن تحریک کو سرکاری افواج کی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی اور لاکھوں افراد مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے تھے۔
جج العلی کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر وارنٹ جاری کیے جانے کا راستہ ہموار کرتا ہے۔ یہ اقدام متاثرین کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کے بعد کیا گیا ہے۔ شامی میڈیا نے بتایا کہ وزارت انصاف نے جمعرات کو وارنٹ جاری کیا، جس میں خانہ جنگی بھڑکانے کی نیت سے حملے کے الزامات بھی شامل ہیں۔
اسد کی معزولی کے بعد نئی شامی قیادت انسانی حقوق کے احترام اور اعتدال پسند تاثر اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عالمی برادری سے ملک کی تعمیر نو کے لیے اقتصادی تعاون حاصل کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5158 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C