شام کے شہر درعا میں جھڑپیں، 9 فوجیوں سمیت 32 افراد ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
شام کے شہر درعا میں جھڑپیں، 9 فوجیوں سمیت 32 افراد ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/العربیہ) شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کر نے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات سے درعا گورنری میں ہونے والے خونریز واقعات کے نتیجے میں عام شہری اور شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔
آبزر ویٹری کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سے درعا میں جاری خون ریز جھڑپوں کے نتیجے میں 12 عام شہری مارے گئے۔ شامی فوج کی طرف سے شہریوں پر راکٹوں، مشین گنوں اور مارٹر گولوں کی شیلنگ کی گئی۔ جھڑپوں میں 11 مقامی جنگجو اور 9 شامی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
آبزرویٹری نے کہا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
دوسری طرف جنوبی شام میں درعا گورنری میں روس کی سرپرستی میں حکومتی فورسز اور ان کے وفادار گروہوں اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
درعا کو عوامی احتجاج کا “گہوارہ” سمجھا جاتا ہے۔10سال قبل اسی شہر سے شامی حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا جو کچھ دنوں میں پورے ملک میں پھیل گیا تھا۔ اگرچہ اپوزیشن کے دھڑوں نے 2018 میں فوجی آپریشن کے بعد روس کی سرپرستی میں بشارالاسد کے ساتھ تصفیہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھےمگر اس کے باوجود اکثر یہاں پر حکومتی فورسز اور مقامی جنگجوؤں کےدرمیان حملے ہوتے رہتے ہیں۔
رصدگاہ کے مطابق جمعرات کو شروع ہونے والے تصادم کو تین سال میں “سب سے زیادہ پرتشدد” سمجھا جاتا ہے۔
رصد گاہ نے بتایا کہ مقامی شخصیات کی نمائندگی پر مشتمل مذاکرات بھی جمعرات کو شروع ہوئے۔ دوسری طرف شامی فوج نے مذاکرات میں حصہ لیا تاہم اس کے باوجود فریقین میں جھڑپیں بھی جاری رہی ہیں۔
درعا واحد گورنری ہے جہاں سے 2018 میں حکومت کے دوبارہ کنٹرول کے بعد بھی اپوزیشن کے حامی جنگجو وہاں پر موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8904 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4732 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C