شمالی و جنوبی وزیرستان میں دھماکوں میں 6 افراد ہلاک
👁️ 209 بار دیکھا گیا
شمالی و جنوبی وزیرستان میں دھماکوں میں 6 افراد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف دھماکوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال، سپین خوڑئی میں ہونے والے واقعے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ افراد خودساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈی) تیار کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں اہم کمانڈر یار محمد مسلم اور زامد عالم بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل اپر سراروغہ کے علاقے وچہ خواڑا میں ایک اور دھماکہ ہوا، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کے مطابق یہ دھماکہ نالے میں پڑی بم نما چیز کے پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں بوز اور حجرت اللہ نامی افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی باشندوں نے علاقے کو بارودی مواد سے پاک کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4345 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C