شمالی وزیرستان: میرانشاہ پریس کلب پر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، صحافی زخمی
👁️ 189 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: میرانشاہ پریس کلب پر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، صحافی زخمی
میرانشاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں میرانشاہ پریس کلب پر مسلح ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملہ اوروں نے کلب ممبر نور بہرام کو ذدوکوب کیا۔ گالم گلوچ کی اور کلب میں توڑ پھوڑ کی۔ پریس کلب میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ کر انہیں ذدوکوب کیا۔
مقامی صحافیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او ابراہیم خان کے والد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میران شاہ پریس کلب میں گھس کر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی اور انہیں ذدوکوب کیا۔
نور بہرام کو زخمی حالت میں میران شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم انکو تشویشناک حالت میں بنوں منتقل کیا جارہا ہے۔ حملہ آوروں نے پریس کلب میں گالم گلوچ اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ میرانشاہ پریس کلب کے صحافیوں نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے، پریس کلب و کلب ممبران کی سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجا پولیس کوریج سے فوری بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
میرانشاہ پریس کلب کے صدر صفدر داوڑ نے کہا کہ پریس کلب کی حدود میں ڈنڈا بردار افراد کا داخل ہونا، کلب کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی وردیوں کو پھاڑنا اور کلب ممبر پر حملہ اور ہونا تشویشناک ہے۔ انہوں نے حملہ اوروں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے صحافتی حلقوں نے نگراں وزیر اعلی، آئی جی پی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ میران شاہ پریس کلب پر حملہ کرنے والے تمام ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف فی الفور مقدمات درج کئے جائیں بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ شمالی وزیرستان کے کچھ صحافیوں پر پولیس نے مقدمات درج کئے ہیں اور مذکورہ صحافی اس حوالے سے باربار کوریج کررہا تھا کہ ایف آئی آر کو واپس لیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C