شمالی وزیرستان میں جے یو آئی رہنما کے گھر کے باہر دھماکہ، مکان کو جزوی نقصان
👁️ 112 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جے یو آئی رہنما کے گھر کے باہر دھماکہ، مکان کو جزوی نقصان
میرانشاہ(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا مصباح اللہ کے گھر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق دھماکہ رات کے وقت مولانا مصباح اللہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر ہوا، جس سے دروازے اور مکان کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے وقت گھر میں موجود افراد محفوظ رہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ حکام کی جانب سے دھماکے کی نوعیت، اس میں استعمال ہونے والے مواد اور واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مولانا مصباح اللہ جے یو آئی کے مقامی رہنما ہونے کے ساتھ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ ذمہ دار عناصر کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C