شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے حملہ، چار پاکستانی اہلکار ہلاک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے حملہ، چار پاکستانی اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار پاکستانی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پاک فوج کے جوانوں نے موقع پر بروقت جواب دیتے ہوئے کوشش ناکام بنائی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے جوابی فائرنگ کی لیکن جوانوں نے بھرپو جواب دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد فرار ہونے میں ناکام ہوئے اور خفیہ اطلاع کے مطابق ان کا بھاری نقصان ہوا تاہم جھڑپ کے دوران چار پاکستانی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک اہلکاروں کی شناخت گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ لانس حوالدار وجاہت اسلم، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی سجاد عنایت، غذر سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ مقبول حیات اور گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی سجاد علی کے نام سے ہوئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیوں سے ہمارے حوصلے مزید مضبوط ہوں گے۔
خیال رہے کہ 21 مارچ کو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 2 جوانوں سمیت 5 افراد بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ 21 مارچ 2022 کو ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ فورسز کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کر تے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا گیا اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق اور اورکزئی کے رہائشی 21 سالہ سپاہی کامران ہلاک ہوئے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شہری عصمت، الہام اور بہادر بھی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے 10 مارچ کو بھی وزیرستان کے قبائلی اضلاع میں خفیہ اطلاعات پر دو آپریشنز کیے گئے تھے، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4673 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C