شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
👁️ 128 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
میرانشاہ(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں شمالی وزیرستان کے علاقوں پالنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خزری میں کی گئیں، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں سے متعلق قابلِ اعتماد اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں چار اہم کمانڈر خالد رضا، کامران، موسیٰ اور مفتوم بھی شامل ہیں۔ ان کمانڈروں کی ہلاکت کو دہشتگرد تنظیم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ان کے ذریعے علاقے میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں، رابطہ کاری اور کارروائیوں کی نگرانی کی جاتی تھی۔
سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور پوزیشنز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کیا گیا اور دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے ٹھکانے دہشتگردوں کی منصوبہ بندی، رابطہ کاری اور دیگر تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ کارروائیوں کا مقصد شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک، کمانڈ ڈھانچے اور معاون انفراسٹرکچر کو ختم کرنا ہے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی علاقے میں ان کے محفوظ ٹھکانے قائم نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کا بنیادی مقصد مقامی آبادی کے جان و مال کے تحفظ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C