19/November/2023

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ک م) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیصور میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ ابراہیم موسیٰ بھی شامل ہے جو دہشتگردوں کا سرغنہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا سرغنہ ابراہیم موسیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C