شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن: 7 دہشت گرد ہلاک، ایک افسر سمیت 4 جوان شہید
👁️ 110 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن: 7 دہشت گرد ہلاک، ایک افسر سمیت 4 جوان شہید
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر پاک فوج کے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہوگئے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اور دتہ خیل کے جنوب مغرب میں 7 کلو میٹر دور ماما زیارت میں کیا گیا۔ سیکیورٹی آپریشن کے دوران مورچہ بند دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تمام 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔
شہید ہونے والوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے حوالدار قمر ندیم اور لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم جب کہ نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف بھی شامل ہیں، حوالدار قمر ندیم جن کی عمر 36 سال تھی اور لیہ کے رہائشی تھے ان کے پسماندگان میں بیوہ 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C