شمالی وزیرستان، لوئر دیر اور خیبر میں پرتشدد واقعات، اہلکار اور شہری ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 412 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان، لوئر دیر اور خیبر میں پرتشدد واقعات، اہلکار اور شہری ہلاک، متعدد زخمی
میرعلی + لوئر دیر + باڑہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان، لوئر دیر اور خیبر میں مختلف پرتشدد واقعات پیش آئے جن میں ایک ایلیٹ فورس اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایلیٹ فورس کے اہلکار محمد شعیب کو نشانہ بنایا، جو دوسلی کا رہائشی تھا۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب لوئر دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان کے گاؤں لعلو میں نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے ایک گھر پر دھاوا بول کر فیض الرحمن ولد شیر زادہ کو اغواء کیا۔ کچھ دیر بعد اس کی نعش نامباتئی خوڑ سے برآمد ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں چار مسلح افراد ملوث تھے۔
خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان پیر میلہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ دہشت گرد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔
علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے تمام واقعات کی تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C