شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپیں
👁️ 423 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپیں
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں کے مابین متعدد جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں، جن کے دوران سکیورٹی اہلکار اور دہشت گرد دونوں جانب سے ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ چوک کے قریب سکیورٹی فورسز اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین شدید جھڑپ ہوئی، جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ اس جھڑپ میں لانس نائک جاوید اور حیات زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد شدت پسند فرار ہو گئے۔
اسی دوران، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ کھوئی بہارہ کی حدود میں بھی سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا اور اس کی لاش ریکور کر لی گئی۔
پشاور میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کا نام عاطف خان ہے، جو پشاور پولیس لائنز میں تعینات تھے اور نواحی علاقے متھرا چار پریزہ کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، اور مزید جھڑپوں اور آپریشنز کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C