شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے طاقتور آبدوز بیلسٹک میزائل کی رونمائی
👁️ 148 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے طاقتور آبدوز بیلسٹک میزائل کی رونمائی
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا میں حکمراں جماعت کی ایک تقریب میں فوجی پریڈ کے دوران دنیا کے سب سے طاقتور اور بڑے سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رونمائی بھی کی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا میں ایک فوجی پریڈ کے دوران بیلسٹک میزائل لانچنگ آبدوز کی رونمائی ہوئی،اسے سب میرینز میں دنیا کی سب سے طاقتور ٹیکنالوجی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن بھی موجود تھے اور جیسے ہی پریڈ میں سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل داخل ہوئے انہوں نے مسکرایا اور ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل وہ ایک اجلاس میں ملکی معیشت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔
Though the new launcher resembles that of an extended KN-23 (Iskander lookalike) the missile itself lacks the distinct nose profilehttps://t.co/8nV4KyTXi7 pic.twitter.com/XU7GtUk3rN
— Joseph Dempsey (@JosephHDempsey) January 14, 2021
سخت گیر میڈیا پالیسی رکھنے والے شمالی کوریا کی زیادہ تر خبروں کے لیے سرکاری میڈیا پر ہی انحصار کرنا ہوتا ہے اور سرکاری میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلسٹک میزائل سے لیس سب میرین پر ’پکوگوکسونگ -5‘ کا لیبل لگا ہوا تھا۔
اس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ’پوکگوکسونگ 4‘ کی اپ گریڈیش ہے۔ ’پوکگوکسونگ 4‘ ہونے کا گزشتہ برس اکتوبر میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے دوران نقاب کشائی کی گئی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویٹر پر کیلی فورنیا میں قائم جیمز مارٹن سینٹر برائے نان پارولیفریشن اسٹڈیز کے ایک محقق مائیکل ڈیوٹس مین نے لکھا کہ تصاویر میں نیا میزائل یقینی طور پر طویل تر ہے۔
Suspected new intermediate-range cruise missile is also back. pic.twitter.com/zNL21fGf2G
— Ankit Panda (@nktpnd) January 14, 2021
اسی طرح کارنیگی انڈوومنٹ برائے بین الاقوامی امن کے جوہری پالیسی پروگرام میں ایک سینئر فیلو انکیت پانڈا نے بھی لکھا کہ خطے سے باہر پہلے سے بھرپور طریقے سے دشمنوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے طاقتور صلاحیتوں والے راکٹس بھی نمائش میں موجود تھے۔
ماہرین کی رائے ہیں کہ سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رینج بہت زیادہ ہے اور یہ جزیرہ نما کوریا سے آگے بھی اور کم سے کم جاپان تک ہدف کو نشانہ بن سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C