شکار پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
👁️ 360 بار دیکھا گیا
شکار پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کے تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پاکستان کی سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سکھر سے ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے بعد مرمت کے کام کے لیے روانہ کیا گیا۔
سکھر ریلوے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، جب سلطان پور کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیے گئے‘، انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ’ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام نے کہا کہ ٹریک کی مرمت میں 5 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
دریں اثنا، حکومت سندھ نے پٹڑی پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب ٹرین سروس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔
جون میں، ایک ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز مواد ریل کی پٹڑیوں پر نصب کیا گیا تھا، اس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں شکارپور کے مویشی منڈی کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔
اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، لیکن حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے اپنے ایک بیان میں قبول کی تھی۔
مارچ میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس)پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے تھے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C