شہباز شریف کا افغانستان کو انتباہ:"پاکستان یا خارجیوں میں سے کسی ایک کا ساتھ دو"
👁️ 270 بار دیکھا گیا
شہباز شریف کا افغانستان کو انتباہ:"پاکستان یا خارجیوں میں سے کسی ایک کا ساتھ دو"
بنوں (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے افغانستان کی عبوری حکومت کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ “افغانستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں۔”
وزیراعظم نے یہ بات فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ بنوں کے سی ایم ایچ ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعات میں زخمی فوجی جوانوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے بیشتر واقعات میں افغان باشندے ملوث پائے گئے ہیں، جو سرحد پار سے آ کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (جسے حکام "فتنہ الخوارج" قرار دیتے ہیں) کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے تو “ایمانداری اور سچائی کے ساتھ تعلقات قائم کرے، جس کے لیے ہم تیار ہیں۔ تاہم اگر وہ دہشت گردوں کا ساتھ دینا چاہتی ہے تو پھر ہمیں بھی کابل انتظامیہ سے کوئی واسطہ نہیں ہوگا۔”
وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں ہر صورت دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گی۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر اقدامات کے لیے جو بھی انتظامی اور قانونی فیصلے درکار ہوں گے، فوری طور پر کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ “پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے، کابینہ میں ان پر بحث کے بعد حتمی فیصلہ لے کر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔”
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C