شہید بیٹے کی تدفین میں شرکت: نیوزی لینڈ پہنچنے والی ماں بھی چل بسی
👁️ 97 بار دیکھا گیا
شہید بیٹے کی تدفین میں شرکت: نیوزی لینڈ پہنچنے والی ماں بھی چل بسی
کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک سانحہ میں شہید ہونے والے اردن کے شہری کی ماں بیٹے کی جدائی کا غم برداشت نہ کرسکیں اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
نیوزی لینڈ کے مو¿قر اخبار’ نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ کامل درویش کی آخری رسومات میں شرکت کےلئے ان کی 64 سالہ والدہ جمعہ کے دن نیوزی لینڈ پہنچی تھیں لیکن نماز جنازہ سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
اخبار کے مطابق اردن کے سفارتخانے نے مساجد حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری کامل درویش کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
کامل درویش کی والدہ کی میت کو اردن منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق کامل درویش چھ ماہ قبل ہی نیوزی لینڈ آئے تھے۔ اردن میں ان کے تین بیٹے اور بیوہ موجود ہیں۔
ڈیری فارمنگ کے شعبے سے وابستہ کامل درویش اپنے بھائی کے ساتھ کام کرنے کے ارادے سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تھے۔شہادت سے قبل 38 سالہ کامل درویش نے بیوی بچوں کے ویزے کیلئے درخواست بھی جمع کرائی تھی۔
کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل جب حملہ آورنے اندھا دھند گولیاں برسائیں تو 50 افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس سانحے میں درجنوں افراد زخمی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4538 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C