شیخوپورہ: فوجی اہلکار بھتہ وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
👁️ 55 بار دیکھا گیا
شیخوپورہ: فوجی اہلکار بھتہ وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے نواحی گاؤں نواں پنڈ میں مبینہ طور پر بھتہ وصول کرتے پاکستان آرمی کے اہلکار پکڑے گئے، اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں مقامی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک فوجی گاڑی کے اردگرد جمع ہیں جس میں تین کے قریب اہلکار بھی موجود ہیں۔
https://twitter.com/Ahmed_WB/status/1323579304031199232?s=19
ویڈیو بنانے والے شخص کے مطابق یہ اہلکار علاقے کے غریب ہاریوں سے بھتہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں آج جب مزدوروں نے انکار کیا تو ان میں سے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر اس پر فائرنگ کردی۔ جس سے محمد شہزاد ولد محمد نذیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فوجی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے،بندے کانام،محمد شہزادا ولد محمد نذیر،گاؤں،نواں، پنڈ،تھانہ فروزوالا۔پہلے جنرل ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا، شام 6 بجے آرمی والے اسے CMH لے گئے فائرنگ کرنے والے فوجی کو لواحقین نے مارا پیٹا بھی اب فوجی چھڑا کر لے گئے ہیں https://t.co/cJeq0U5MiH
— Gul Bukhari (@GulBukhari) November 3, 2020
مقامی افراد کے مطابق یہ اہلکار مزدوروں کو بلاوجہ تنگ کرتے اور وردی کی آڑ میں غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں۔
یہ لیں جناب ۔ کور کمانڈر صاحب اُس جگہ پہ فوجیوں کا جتھہ لے کر پہنچ گئے ہیں ۔ فائر مارنے والا فوجی بھی دیکھا جا سکتا ہی۔ عوام بھی وہیں موجود ہے۔ کوئی نہیں گیا pic.twitter.com/F0GaNitZxa
— Gul Bukhari (@GulBukhari) November 3, 2020
ویڈیو بنانے والے شخص اور مقامی افراد کے مطابق یہ اہلکار فوجی گاڑی میں ہی بھتہ لینے آتے ہیں اور گاڑی پر چسپاں نمبرز کو کاغذ و دیگر چیزوں سے چھپا دیا جاتا ہے۔ بعدازاں واقع کی خبر ملتے ہی مقامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور اس حوالے سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1323658859739754498?s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C