شیخوپورہ: فیروز والا میں کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
👁️ 63 بار دیکھا گیا
شیخوپورہ: فیروز والا میں کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
فیروز والا (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے قریب مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولین تحصیل فیروز والا کی عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ جس کے نتیجے میں صداقت علی، شبیر حسین اور اسد سرویا موقع پر دم توڑ گئے۔
اطلاعات کے مطابق مقتول صداقت علی جماعت اسلامی وسطی پنجاب کا ڈپٹی جنرل سکریٹری تھا جبکہ گاڑی میں ڈرائیور اور ان کی ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا خالد محفوظ رہا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مخالفین نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C